ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گیمبیا کے صدر نے ایمرجنسی نافذ کر دی

گیمبیا کے صدر نے ایمرجنسی نافذ کر دی

Wed, 18 Jan 2017 20:14:49    S.O. News Service

بنجل،18جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے مقرر کردہ دن سے صرف دو روز قبل ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ جامع نے گزشتہ مہینے ہونے والے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان انتخابات میں اپوزیشن لیڈر اداما بارو کامیاب ہوئے تھے۔ جامع نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں ہنگامی حالت کے جواز میں کہا کہ دسمبر میں منعقدہ انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی وجہ سے خوف ناک حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ سیاسی افراتفری کے خدشات کے تناظر میں نومنتخب صدر بارو پہلے ہی فرار ہو کر سی نیگال پہنچ چکے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو حلف برداری کی تقریب میں ضرور شریک ہوں گے۔
 


Share: